اسلام آباد کے ہوٹلز کو لانگ مارچ شرکا کو رہائش فراہم کرنے سے روک دیا گیا

گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، مراسلہ


ویب ڈیسک October 29, 2022
انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے (فوٹو فائل)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو لانگ مارچ شرکا کو قیام کی سہولیات فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز میں قیام نہ کرنے دیا جائے۔



ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ میں شامل کسی بھی شخص کو قیام کے لیے کوئی مدد فراہم نہ کی جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کو چیک کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |