فیصل واوڈا کوپی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

فیصل واوڈا کو کچھ روز قبل پریس کانفرنس کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 29, 2022
پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر جاری کردیا:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط کے ساتھ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پرمنسوخ کی گئی ہے۔



پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کو کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا۔عمران خان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔