پاکستان اپنے ملک سے شرپسندوں کا صفایا کرے ایران

کسی مغوی اہلکار کی ہلاکت ہوئی تو سرکاری طور پر اعلان کیا جائے، ایرانی سیکریٹری داخلہ


این این آئی March 26, 2014
کسی مغوی اہلکار کی ہلاکت ہوئی تو سرکاری طور پر اعلان کیا جائے، ایرانی سیکریٹری داخلہ

ایران نے پاکستان سے کہاہے کہ مغوی ایرانی سرحدی محافظین کے قتل کی خبریں درست ہیں توسرکاری طور پر اعلان کیا جائے، پاکستان اپنے ملک سے شرپسندوں کا صفایا کرے۔

ایرانی نیم سرکاری خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سیکریٹری داخلہ حسین علی امیری نے کہاکہ پاکستانی حکومت کو اس کی سرزمین پرایرانی سرحدی فورسزکے جوانوں کی ہلاکت کے بارے میں سرکاری طورپرمؤقف اختیارکرنا چاہیے،اگر جیش العدل نامی دہشتگرد گروہو ں کے ہاتھوں ایک ایرانی سرحدی جوان جمشید دانائی فرکی ہلاکت کی خبردرست ہوئی توایران اور پاکستان کے سفارتکاروں کے درمیان جاری گفتگو پر منفی اثر پڑیگا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت، وزارت خارجہ، پارلیمنٹیرینزاور دیگرسیکیورٹی ادارے مغوی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک کی ہلاکت کے بار ے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔