پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات پر آمادگی ظاہر کرے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 29, 2022
ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات پر آمادگی ظاہر کرے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ؛ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات پر آمادگی ظاہر کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |