ملعون رشدی کے سر پر انعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر امریکی پابندی

ایرانی حکام نے تنظیم کی جانب سے ملعون رشدی کے سر پرانعام رکھنے کوسراہا، امریکی محکمہ خزانہ


ویب ڈیسک October 29, 2022
ملعون سلمان رشدی پررواں سال اگست میں امریکا میں حملہ کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔ ایرانی تنظیم نے ملعون رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں: ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم

ملعون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے۔ملعون رشدی کے 1988 میں لکھے گئے انتہائی متنازع ناول پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں