ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کرینگے حارث رؤف

ماضی میں انہی بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں، آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں


ویب ڈیسک October 29, 2022
کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، حارث رؤف (فوٹو فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پرتھ میں میڈیا سے بات کے دوران فاسٹ بولر نے حالیہ شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے سے ہارنے پر دُکھ ہوا،پرستاروں کو بھی مایوسی ہوئی۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز، ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکے آتی ہیں۔ دونوں میچز میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کی مگر کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ ماضی میں انہی بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔ آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے حارث رؤف کو شاہین سے زیادہ خطرناک بولر قرار دیدیا

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے،اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں