پنجاب سے داعش سمیت کالعدم تنظیموں کے 8دہشت گرفتار

دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود سمیت ممنوعہ لٹریچر بر آمد ہوا، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک October 29, 2022
فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگردوں کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے 1835 گرام بارودی مواد،26 فٹ سیفٹی وائیر،،8 ممنوعہ کتابیں، 25 غیر قانونی جھنڈے 43ممنوعہ پمفلٹ،2 پستول سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نور جہد کو لاہور،طلحہ کو سرگودھا،انس خان کو گوجرانوالہ ،منظور سرفراز کو ڈی جی خان اور احسان اللہ کو روالپنڈی جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے حراست میں لیا۔

ترجمان کے مطابق 8 دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 387 کومبینگ آپریشنز کے دوران 145 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر 76 مقدمات درج کئے گئے،گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں