صدرکے دورہ لاہور کے دوران ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

رجب علی گذشتہ 4 سال سے لاہورپریس کلب کی عمارت کےباہراپنے بیوی بچوں کے ہمراہ احتجاج کررہا ہے۔

رجب علی گذشتہ 4 سال سے لاہورپریس کلب کی عمارت کےباہراپنے بیوی بچوں کے ہمراہ احتجاج کررہا ہے۔ فوٹو فائل

صدر آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے دوران ایک شخص نے گورنرہاؤس کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔


صدر آصف زرداری کے دورہ لاہورکے موقعے پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئےتھے لیکن رجب علی اپنےبیوی بچوں کے ساتھ پہنچنےمیں کامیاب ہوگیا۔ رجب علی کی بیوی نے سیکیورٹی اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ اسے صدرسے ملوایا جائے ورنہ وہ خود سوزی کرلے گی۔ اسی دوران اس کے شوہر نے لال ٹین میں موجود تیل اپنے اوپر چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کی خود کشی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس کے بعد سیکیورٹی پرمامور اہلکاررجب علی اوراس کے اہل خانہ کوگاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پرلےگئے۔

رجب علی گذشتہ 4 سال سے لاہورپریس کلب کی عمارت کےباہراپنے بیوی بچوں کے ہمراہ احتجاج کررہا ہے۔ اس کا دعوٰی ہے کہ سوتیلے بھائیوں نےاس کی کروڑوں روپےکی زمین ہتھیالی ہے۔
Load Next Story