مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں نجی کمپنی کے 2 ملازمین کی ہلاکت پراحتجاج

ملازمین پر جھوٹا الزام لگاکربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،مظاہرین


ویب ڈیسک October 29, 2022
فوٹو: سوشل میڈیا

مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کی ہلاکت کے خلاف کمپنی ملازمین نے مقتولین کے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ٹولے نے بلاجواز دونوں ملازمین پر جھوٹا الزام لگاکر انھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں ملازمین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مظاہرین نے کہا کہ ملزمان نے اسحاق اور ایمن جاوید کو اینٹیں ، ڈنڈے اور پتھرمار کر قتل کیا، پولیس آنے کے باوجود مقتولین کو ڈکیت اور اغوا کار بتایا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائیں کچھ ہی دیر میں مقتولین کی شناخت کے بعد معلوم ہوا کہ مرنے والوں میں نجی کمپنی کاانجینئر اور ڈرائیور شامل ہیں، مقتولین مچھر کالونی میں کمپنی کا سگنل چیک کرنے گئے تھے۔

مظاہرین نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، ورثاء کو معاوضہ اداکرنے کے ساتھ حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں