راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس 87 برس کی عمر میں چل بسے

نصف صدی سے زیادہ پر محیط جیری لی لیوس عرف دی کلِر کا کیریئر مختلف اسکینڈلز سے بھرا ہوا ہے


ویب ڈیسک October 29, 2022
فوٹو: فائل

معروف امریکی گلوکار، پیانسٹ اور راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس 87 برس کی عمر میں چل بسے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ جوڈتھ کا کہنا ہے کہ جیری لی لیوس طویل عرصے سے شدید بیمارتھے۔

جیری لی لیوس 1935 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے صرف 9 برس کی عمر سے پیانو بجانے کا آغاز کیا۔

دی گریٹ بالز آف فائر، شی واس مائی بےبی اور انادر پلیس انادر ٹائم جیسے ہٹ نمبر پیش کرنے والے جیری لی لیوس کو راک میوزک کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔

نصف صدی سے زیادہ پر محیط جیری لی لیوس عرف دی کلِر کا کیریئر مختلف اسکینڈلز سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی میں 7 شادیاں کی تھیں، جن سے ان کے 6 بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں