اسٹیٹ بینک نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 6 بینکوں پر جرمانہ عائد کردیا
مجموعی طور پر 29کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پرچھ بینکوں پرمجموعی طور پر 29کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران 6 بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، بینکوں کے ریگولیٹری قواعد و ضوابط میں کوتاہی پائی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوبینکوں پر فارن ایکسچینج کی مد میں بھی جرمانے کیے گئے جبکہ 5 بینکوں پر عام بینکاری اور 4 پر اثاثوں کی کوالٹی کی مد میں جرمانہ ہوا،اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کنٹرول پروسس مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔