سہون بم دھماکے کے ملزم کو مزید چار مقدمات میں 35 سال قید کی سزا

ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد، انسداد دہشت گردی عدالت کا منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر October 29, 2022
(فوٹو : فائل)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیہون بم دھماکے کے ملزم فرقان عرف اعظم کو مزید 4 مقدمات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم فرقان کو مجموعی طور پر مقدمات میں 35 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے ملزم کو دھماکا خیز مواد میں 14 سال جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے 3 مقدمات میں 7 ، 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں 2020ء میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ملزم فرقان کو سہیون بم دھماکا کے مقدمے میں 80 مرتبہ سزا موت سنائی جاچکی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزاۓ موت یخلاف اپیل مسترد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |