اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں، فیصلہ پیر کے روز ہوگا

(فوٹو: فائل)

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی اپنی نااہلی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی اپنی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کریں گے، عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں، فیصلہ پیر کے روز ہوگا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر رکھا ہے، عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے ہیں، عمران خان نے نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
Load Next Story