گلوکارہ شکیرا فیس بک پر دنیا کی سب سے مشہور ترین شخصیت بن گئیں

فیس بک پر اس وقت شکیرا کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار 722 ہے.


ویب ڈیسک March 26, 2014
فیس بک پر سب سے زیادہ چاہنے والوں کی فہرست میں گلوکارہ ریانا دوسرے جبکہ گلوکار ایمینم تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: گلوکارہ شکیرا ساتھی گلوکاروں ریانا اور ایمینم کو پیچھے چھوڑ کر 8 کروڑ 64 لاکھ سے زائد چاہنے والوں کے ساتھ فیس بک پر دنیا کی سب سے مشہور ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

فیس بک پر اس وقت شکیرا کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار 722 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر گلوکارہ ریانا ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار591 ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر بھی گلوکار ایمینم کا ہے اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 160 ہے۔ مشہور فٹبالر کرسٹینو رونالڈو، مائیکل جیکسن، وین ڈیزل، کیٹی پیری، ول اسمتھ، جسٹن بائبر اور لیڈی گاگا بالترتیب چوتھے سے 10 نمبر پر ہیں۔

شکیرا کا اپنے سوشل میڈیا پیچ پر کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اپنے دوستوں کی تعداد بڑھانا چاہتی تھیں لیکن کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں