گنڈا پورآڈیو حکومت کا لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی اسلح سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ میں لانگ مارچ کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے درخواست میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور مبینہ سازش کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، لانگ مارچ میں فساد پیدا کرنے سے متعلق حکومت کو ملنے والےشواہد بھی پٹیشن کا حصہ ہوں گے۔