علی امین گنڈا پور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کررہے ہیں بیرسٹر سیف

’قانونی اسلحہ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں، علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے پہلے رانا ثنا اللہ اپنی فکر کریں، ترجمان

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کررہے ہیں اور قانونی اسلحہ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اپنی 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے ہے درپے پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کررہا ہے اور اپنی حفاظت کے لئے لائسنس والا اسلحہ ساتھ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور کی 'آڈیو' جاری کردی، لانگ مارچ میں خونریزی کا دعویٰ


بیرسٹر سیف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کررہے ہیں اور دوسری طرف لائسنس یافتہ اسلحے پر اعتراضات اٹھارہے ہیں، اگر لائنسس یافتہ گارڈ حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا بے چارا وزیر داخلہ میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا ہے، جو پریس کانفرنسسز کے ذریعے گرفتاریوں کی التجائیں کررہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: گنڈا پورآڈیو؛ حکومت کا لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہے، ان کی گرفتاری کی فکر کرنے کی بجائے رانا ثنا اللہ اپنی فکر کریں کیونکہ وہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، امپورٹڈ حکومت چاروں اطراف سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھیرے میں ہیں اب ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ عقل سے کام لیکر بھاگنے کا بندوبست کریں۔
Load Next Story