کے پی میں دو اشتہاری دہشت گرد گرفتار سروں کی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر تھی

دہشت گرد عبدالوہاب ولد نواب خان تعلق ضلع اورکزئی اور طارق عرف ایاز ولد سبیل خان تعلق ضلع اورکزئی کو گرفتار کیا گیا

دہشت گرد عبدالوہاب ولد نواب خان تعلق ضلع اورکزئی اور طارق عرف ایاز ولد سبیل خان تعلق ضلع اورکزئی کو گرفتار کیا گیا (فوٹو: فائل)

سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے سروں کی قیمت 50 لاکھ اور 5 لاکھ روپے مقرر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری دہشت گرد عبدالوہاب ولد نواب خان تعلق ضلع اورکزئی اور طارق عرف ایاز ولد سبیل خان تعلق ضلع اورکزئی کو گرفتار کرلیا۔


کے پی حکومت نے عبدالوہاب خان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ اور طارق عرف ایاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے کی ہوئی ہے۔ مذکورہ دہشت گرد کوہاٹ ریجن کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے اور ان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story