الیکشن ٹریبونل نے پی پی 136 نارووال کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیئے

محمد وکیل خان منج نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت خان پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔


ویب ڈیسک March 26, 2014
پی پی 136 نارووال سے کرنل ریٹائرڈ شجاعت خان 47 ہزار 475 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے. فوٹو: فائل

LOS ANGELES: الیکشن ٹریبونل نے پنجاب کے حلقے پی پی 136 نارووال کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد وکیل خان منج نے پنجاب کے حلقے پی پی 136 نارووال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت خان پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ الیکشن ٹریبونل دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 136 نارووال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت خان 47 ہزار 475 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جب کہ آزاد امیدوار محمد وکیل خان منج 31 ہزار 423 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں