ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا حارث رؤف

اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے, حارث رؤف


Sports Reporter October 29, 2022
(فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر دکھ ہوا۔اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے ہو یا ندرلینڈز ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکے آتی ہیں۔دونوں میچز میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کی مگر کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہیں بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔ آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔