بھارتی ادکارہ سمانتھا خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں


ویب ڈیسک October 29, 2022
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک نوٹ تحریر کیا کہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔




انہوں نے فلم یشودا کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے مداحوں کی یہی محبت نہ ختم ہونے والی مشکلات سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔

سمانتھا پرابھو نے کہا کہ مجھے مائیوسائٹس ہوگیا تھا، میں چاہتی تھی کہ صحتیاب ہو کر اس متعلق بتاؤں لیکن ابھی صحت مند ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام بھیجے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں