علی پور چٹھہ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر سوتیلی ماں اور بہن کو قتل کر دیا

محمد اشرف کے سوتیلے بیٹوں مصطفی اور مرتضی نے افضل کے ساتھ مل کر شک کی بناء فرزانہ بی بی اور ندا بی بی کو قتل کردیا۔


ویب ڈیسک March 26, 2014
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: علی پور چٹھہ کے نواحی علاقے میں بھائیوں نے شک کی بناء پر سوتیلی ماں اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل وزیرآباد کے علاقے علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں وزیر کے چٹھہ میں محمد اشرف کے سوتیلے بیٹوں مصطفی اور مرتضی نے اپنے چچا زاد بھائی افضل کے ساتھ مل کر شک کی بناء اپنی سوتیلی ماں فرزانہ بی بی اور بہن ندا بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ فرزانہ اور ندا کے کسی مرد کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں