این اے 45 ضمنی انتخاب میں عمران خان نے میدان مار لیا
عمران خان نے پی ڈی ایم امیدوار کو 8 ہزار 30 ووٹوں سے شکست دی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب میں عمران خان نے پی ڈی ایم امیدوار کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے اصل مقابلہ عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل چمکنی کے درمیان تھا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 618 ہے جس میں 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
حلقے کے تمام 143 پولنگ اسٹیشنز پر صبح نو سے شام پانچ پولنگ جاری رہی۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیا گیا، حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 20748 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان چمکنی 12718 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حکومتی اتحاد میں شامل گیارہ سیاسی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے مقابلہ تھا، جس میں عمران خان نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔
ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرؤف خان کا کہنا ہے کہ حلقہ کے 24 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 119 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سمیت ضروری انتظامات اطمینان بخش طریقے سے مکمل کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا، سابق وزیراعظم کو ہفتہ کے روز دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس کے جواب میں ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کرم کے دفتر میں عمران خان کے وکیل پیش ہوگئے۔ وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے یکم نومبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے برقرار رکھا ہے۔
تحصیل چئیرمین رزمک پر جرمانہ
دریں اثناء ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے تحصیل چئیرمین رزمک کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے تحصیل چئیرمین رزمک کو20 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور انہیں 20 ہزار روپے کا رمانہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔