کراچی میں ماہی گیروں نے 18 فٹ لمبی شارک پکڑ لی

ماہی گیر نایاب مچھلیوں کو مار کر ان کے قیمتی اعضاء کو بیرون ممالک لاکھوں ڈالر میں فروخت کردیا جاتا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف

شارک کو فشریز منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ماہی گیروں نے سمندر سے نایاب نسل کی 18 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی شارک مچھلی پکڑ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق المدینہ لانچ کے ماہی گیروں نے سمندر سے نایاب نسل کی 18 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی شارک پکڑ لی ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے شکار پر تھے کہ شارک ان کے جال میں پھنس گئی جسے فشریز منتقل کر دیا گیا ہے۔


دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے رہنما معظم خان کا کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان میں نایاب مچھلیوں کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے اس لئے ماہی گیر جان بوجھ کر ان نایاب مچھلیوں کو مار دیتے ہیں اور پھر ان کے قیمتی اعضاء کو بیرون ممالک لاکھوں ڈالر میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس بھی ماہی گیروں نے 26 فٹ لمبی وہیل پکڑی تھی جسے نیشنل میوزیم اسلام آباد میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story