کراچی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادمامتحانات ملتوی
پولیس اور رینجرز نے یونیورسٹی اور اطراف کے علاقے کو گھیر لیا ہے جبکہ آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں.
وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں دونوں تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان پہلے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے یونیورسٹی اور اطراف کے علاقے کو گھیر لیا ہے جبکہ آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی میں دونوں تنظیموں کے درمیان گزشتہ روز بھی مسلح تصادم ہوا تھا تاہم پولیس اور رینجرز نے حالات پر قابو پالیا تھا۔