ٹی20 ورلڈکپ کوہلی ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

سابق لنکن کپتان کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے 11 رنز دور

سابق لنکن کپتان کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے 11 رنز دور (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی ایک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض 11 رنز دور ہیں۔

اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی20 ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 11 رنز درکار ہیں، انہوں نے 989 رنز اسکور کررکھے ہیں جبکہ انہیں مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 28 رنز درکار ہیں جبکہ سابق سری لنکن کپتان نے 1016 رنز بنارکھے ہیں۔

کوہلی اگر جنوبی افریقہ آج کے میچ میں 11 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ ٹی20 ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔


مزید پڑھیں: احمد شہزاد نے کوہلی کے اشارے کو 'ڈکٹیشن' قرار دیدیا

33 سالہ کوہلی نے اب تک 23 میچ کھیلے ہیں جس میں 89.9 کی حیران کن اوسط سے 989 رنز بنائے ہیں جس میں 12 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں ویرات کوہلی کی 82 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Load Next Story