بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد منشیات کا عادی ہوگیا تھا وسیم اکرم

سابق کپتان پاکستان کیلئے دو فارمیٹس میں 916 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2022
سابق کپتان پاکستان کیلئے دو فارمیٹس میں 916 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری سلطان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد منشیات (کوکین) کے عادی ہو گئے تھے۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 916 وکٹیں حاصل کرنے والے 56 سالہ وسیم اکرم نے مئی 2003 کے ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ بطور کوچ اور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دینے لگے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے گھومنا بہت پسند تھا جبکہ پارٹیوں میں بھی جاتا تھا جس کے باعث مجھے یہ لت لگ گئی، انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران مجھے کسی نے دی تاہم آہستہ آہستہ میں اس کا عادی ہورہا تھا۔ انہوں لکھا کہ میری اہلیہ کو جب اس بارے میں معلوم ہوا تو ہما اکرم (پہلی اہلیہ) نے کہا کہ "آپ کو فوری علاج کی ضرورت ہے"۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ جیتنے کیلئے گدھے کو باپ بنانا پڑتا تو بنالیتا، وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

وسیم اکرم نے لکھا کہ اکتوبر 2009 میں ہما اکرم (اہلیہ) کے انتقال کے بعد مجھے میوکورمائکوسس نامی ایک نایاب فنگل بیماری ہوئی جس سے میری نشے کی لت ختم ہوگئی اور اس دن کے بعد میں نے کبھی پہیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں