وکٹ کیپر نے کیا غلطی کی کہ امپائرز نے نوبال قرار دیا جانیے

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دی تھی


ویب ڈیسک October 30, 2022
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں آخری کو وکٹ کیپر نور الحسن کی غلطی کے باعث نوبال قرار دیا گیا۔

آئی سی سی نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وکٹ کیپر نور الحسن نے مصدق حسین کے اوور کی آخری گیند پر بلیسنگ مزاربانی کو گیند اسٹمپ کے پاس سے گزرنے سے پہلے پکڑ لیا تھا اور جوش میں آکر بیلز کو اُڑا دیا تھا جس کے باعث امپائرز نے نوبال قرار دی۔

آئی سی سی کے قانون 39.3.1 میں لکھا ہے کہ اگر گیند کو ڈیلیور کردیا گیا ہے اور وکٹ کیپر بال اسٹمپ سے پہلے پکڑے گا تو نوبال قرار دی جائے گی، جس کے باعث امپائرز نے دونوں ٹیموں کو دوبارہ میدان میں بلایا اور گیند کروائی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ہرادیا

امپائر کی جانب سے نو بال قرار دیئے جانے کے بعد زمبابوے کو آخری بال پر 4 رنز درکار تھے تاہم وہ فری ہٹ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور بنگلہ دیش نے میچ 3 رنز سے جیت لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں