گیس لیکج دھماکا خاندان کا ایک اور فرد دوران علاج جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی
10 سالہ آمنہ بنت رفیق نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا، خاندان کا آخری فرد زیر علاج ہے، پولیس
کورنگی سو کوارٹر میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جھلسنے والی 10 سالہ بچی نے دوران علاج دم توڑ دیا جس کے بعد ایک خاندان کے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 19 ستمبر کو کورنگی سو کوارٹر کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بعدازاں 7 افراد نے پہلے ہی دوران علاج دم توڑ دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سالہ آمنہ بنت رفیق نے اتوار کو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ ایدھی کے مطابق متوفیہ کی لاش غسل کفن کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ خاندان کا آخری شخص تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ حادثہ گیس لیکج کے باعث ہی پیش آیا تھا۔