رجنی کانت بھی مچھروں سے خوفزدہ حفاظت کا انتظام کرلیا

اداکار رشبھ شیٹی نے رجنی کانت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس کی تصاویر شیئر کیں


ویب ڈیسک October 30, 2022
فوٹو: ٹویٹر

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کے گھر میں مچھر مارنے والا ریکٹ دیکھ کر ان کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

اداکار رشبھ شیٹی نے رجنی کانت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس کی تصاویر شیئر کیں۔



ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ رجنی کانت کے پیر چھو رہے ہیں اور رجنی کانت اداکار کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیر رہے ہیں۔

دونوں شخصیات کی ایک دوسرے کے لیے اس والہانہ عقیدت اور محبت کے اظہار کے علاوہ مداحوں نے تصاویر میں ایک اور چیز کی نشاندہی کی اور وہ تھا مچھر مارنے والا ریکٹ۔

ایک ریکٹ سائیڈ ٹیبل پر رکھا ہوا ہے جبکہ دوسرا ریکٹ ٹیبل کے نیچے والے حصے پر موجود ہے۔

ٹوئٹر صارف پراوین کمار نے لکھا کہ یہ جان کر اطمینان ہوا کہ رجنی سر کو بھی مچھر مارنے والے ریکٹ کی ضرورت پڑتی ہے، مجھے لگتا تھا مچھر ان کے گھر میں گھسنے کی جرات نہیں کرتے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں