بھارت کے معروف فلمی ناقد کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

کمال آر خان نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام لگایا تھا کہ اس کی گرفتاری کے پیچھے اداکار کا ہاتھ تھا


ویب ڈیسک October 30, 2022
فوٹو: فائل

بھارت کے معروف فلمی ناقد کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی۔

کمال آر خان نے اس سے قبل ٹویٹر پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام لگایا تھا کہ اس کی گرفتاری کے پیچھے اداکار کا ہاتھ تھا۔



کے آر کے نے ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ اس کی گرفتاری میں فلمساز کرن جوہر کا کوئی کردار ہے۔

2021 میں سلمان خان نے کے آر کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس دائر کیا تھا کیوں کے کمال خان نے اداکار کے خلاف سوشل میڈیا پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بھی کے آر کے نے متنازعہ ٹویٹس کی تھیں اور فلم انڈسٹری کے کچھ افراد کو اداکار کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔