لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا

کانسٹیبل لیاقت علی لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کررہا تھا

فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے شیخو پورہ میں لانگ مارچ کے حوالے ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل لیاقت علی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی۔

اس دوران متوفی نے سینے میں ساتھیوں کو سینے میں درد کی شکایت سے آگاہ کیا پھر اُن کی حالت غیر ہوگئی جس پر ساتھی اہلکاروں نے لیاقت علی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔


مزید پڑھیں: لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج لیاقت علی جانبر نہ ہوسکے، ڈاکٹرز کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی ڈرائیور تھا اور لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔
Load Next Story