امریکی کانگریس نے یوکرین کی مدد کیلئے پاکستانی امداد میں کٹوتی کی منظوری دیدی

امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کی مد میں پاکستان کو ملنے والی 1.5 ارب ڈالرکی امداد میں سے کٹوتی کی منظوری دی


ویب ڈیسک March 26, 2014
ہم پاکستانی امداد میں سے کٹوتی کر کے یوکرین کی مدد کر رہے ہیں، رکن کانگریس کمیٹی ایلن گریسن۔ فوٹو؛ فائل

امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کی مد میں پاکستان کو ملنے والی امداد میں سے 10 ملین ڈالر یوکرین کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے بین الاقوامی تعلقات نے یوکرین سپورٹ ایکٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت پاکستان کو کیری لوگر بل کی مد میں ملنے والی 1.5 ارب ڈالر امداد میں سے 10 ملین ڈالر یوکرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب بل کو منظوری کے لئے ایوان نمائندگان بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب کانگریس کمیٹی کے رکن ایلن گریسن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی امداد میں سے کٹوتی کر کے یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں