ایلون مسک کا ٹوئٹرکے تصدیقی بلیو ٹک پر20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ

ٹوئٹر کے دیگر فیچرز پربھی فیس عائد کی جائے گی


ویب ڈیسک October 31, 2022
ایلون مسک نے انجینئرز کو فیس کا سسٹم بنانے کے لیے 7 نومبرکی ڈیڈ لائن دی ہے:فوٹو:فائل

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس عائد کرنے کے لیے سسٹم بنانے کے لیے انجینئرز کو 7 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کے صورت میں انجینئرز کو برطرف کرنے وارننگ دی گئی ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔ تصدیقی عمل کے علاوہ ٹوئٹر کےدیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔