عامر خان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

زینت حسین دل دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں


ویب ڈیسک October 31, 2022
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کےسُپر اسٹار عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ نے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی والدہ زینت حسین دل دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں عامر خان سمیت دیگر اہلِ خانہ موجود ہیں۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان کی ماں کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے تاہم اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔





یاد رہے کہ عامر خان کے والد بالی ووڈ نگری کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں اور عامر خان نے اپنے والد کی ہی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔