کراچی ہجوم کے تشدد سے 2 افراد کی ہلاکت میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

گرفتار ملزم محمد حسین عرف شرارتی بابا کو سیلولر کمپنی کے ملازمین پر تشدد کی مختلف ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے، پولیس


Staff Reporter October 31, 2022
قتل کے معاملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس (فوٹو فائل)

پولیس نے ہجوم کے تشدد سے نجی کمپنی کے 2 ملازمین کے ہلاک ہونے کے واقعے میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کمپنی کے ملازمین کی ہلاکت کا معاملہ؛ مقدمے میں نامزد 4 ملزمان گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس نے ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں 3 روز قبل نجی سیلولر کمپنی کے 2 ملازمین پر ہجوم کے تشدد اور بعد ازاں دونوں کی ہلاکت میں ملوث ایک اور نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق قتل کے معاملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم محمد حسین عرف شرارتی بابا کو سیلولر کمپنی کے ملازمین پر تشدد کے موقع پر سامنے آنے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے۔ حالیہ گرفتاری کے بعد مقدمے میں نامزد گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران اب تک مجموعی پر 40 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں نجی کمپنی کے 2 ملازمین کی ہلاکت پراحتجاج

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مچھر کالونی اور اطراف میں سرپرائز سرچ آپریشن کیا جاتا ہے جب کہ اس سلسلے میں مخبروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے، جس سے پولیس کو ملوث افراد کی نشاندہی میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں