اعظم سواتی تشدد ڈی جی انسانی حقوق سیل سپریم کورٹ سے شہزاد وسیم کی ملاقات

شہزاد وسیم نے اعظم سواتی پر تشدد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک October 31, 2022
شہزاد وسیم نے اعظم سواتی پر تشدد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

سپریم کورٹ کے ڈی جی انسانی حقوق سیل سے پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم نے ملاقات کرکے انہیں اعظم سواتی تشدد کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم سپریم کورٹ طلب

شہزاد وسیم نے اعظم سواتی پر تشدد سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اعظم سواتی کو کب اور کیسے اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے ساتھ جسمانی و اخلاقی زیادتی ہوئی، اعظم سواتی

ہیومن رائٹس سیل میں پیش ہونے کے بعد شہزاد وسیم اور فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ اعظم سواتی پر تشدد کے معاملے پر ہمیں سنا، ہیومن رائٹس سیل میں اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے شواہد پیش کیے، امید ہے سپریم کورٹ ایکشن لے گی۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔ وسیم شہزاد کو اعظم سواتی پر تشدد کے معاملے پر ڈی جی ہیومن رائٹس نے طلب کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دو روز سے چیف جسٹس پاکستان سے اس کیس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں