لاہور میں اغوا و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جعلی پولیس کا گروہ گرفتار

ملزمان جعلی پولیس والے بن کر شہری کو ہتھکڑی لگاتے مختلف جگہوں پر لیجا کر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔


ویب ڈیسک October 31, 2022
ملزمان جعلی پولیس والے بن کر شہری کو ہتھکڑی لگاتے مختلف جگہوں پر لیجا کر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔

پولیس کے روپ میں اغوا و ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس کے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان اعظم قدیر اور رفیع پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔

اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نقوی نے بتایا کہ ملزمان جعلی پولیس والے بن کر شہری کو ہتھکڑی لگاتے مختلف جگہوں پر لیجا کر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔

ان کے قبضہ سے پستول و گولیاں، 5 موٹرسائیکلیں، 2 رکشہ، پولیس وردی، ہتھکڑی، 25 ہزارروپے نقدی برآمد ہوئی۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے قبضہ سے لاہور پولیس کے جوان کی چوری شدہ موٹرسائیکل بھی ملی۔

ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ خطرناک گروہ پولیس وردی کااستعمال کرکے ناکہ لگا کر بھی شہریوں کولوٹتے تھے۔ انہوں نے ڈکیتی اور اغواء کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال افضال رؤف نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں