راولپنڈی کے سرکاری اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش استاد گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے


ویب ڈیسک October 31, 2022
فوٹو فائل

تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی 10 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے جاوید نامی اسکول ٹیچر کو گرفتار کیا، طالبہ زرعی فارم کے سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔

طالبہ کے والد کے مطابق بیٹی اسکول سے واپس آئی تو بتایا کہ جاوید نامی اسکول ٹیچر واش روم میں لے کر گیا جہاں استاد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بیٹی نے زور زور سے رونا شروع کر دیا تو ماسڑ جاوید باہر نکل گیا۔

مدعی مقدمہ کا مطالبہ ہے کہ بیٹی کے ساتھ جاوید نامی ٹیچر نے سخت زیادتی کی ہے لہٰذا قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں