لانگ مارچ وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ عملے کو مستعد رہنے کی ہدایت
تمام شعبوں کے سربراہوں کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا، ڈاکٹر نوید کو فوکل پرسن مقرر
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے روز کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ختم
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ (حقیقی آزادی مارچ ) وفاقی دارالحکومت کی جانب بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال کے پیش نظر وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
اسپتالوں میں طبی عملے سمیت تمام اسٹاف کو مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام شعبوں کے سربراہوں کو بھی اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ہوٹلز کو لانگ مارچ شرکا کو رہائش فراہم کرنے سے روک دیا گیا
وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد موجودہ صورت حال کے لیے ڈاکٹر نوید کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔