عرب لیگ کا اسرائیل کو’’صیہونی ریاست‘‘ تسلیم کرنے سے انکار

عرب لیگ کی جانب سے اسرائیل کو صیہونی ریاست تسلیم نہ کرنا ہی مسئلے کی اصل جڑ ہے،اسرائیلی وزیراعظم


ویب ڈیسک March 26, 2014
اجلاس کے دوران شام میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ فوٹو:اے ایف پی

عرب لیگ نے فلسطین پر قابض اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں جاری 2 روزہ عرب سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں 22 ممالک کے سربراہوں نے فیصلہ کیا کہ اسرائیل کو ہرگز صیہونی ریاست تسلیم نہیں کیا جائے گا اور 1990 میں ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں ہی مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کیا جائے۔ اجلاس کے دوران شام میں عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بحث کی گئی اور رکن ممالک کے سربراہوں نے شام میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی نہ صرف مذمت کی بلکہ عوام کی حمایت یافتہ جماعت ''شامی قومی اتحاد'' کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔


دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کی جانب سے اسرائیل کو صیہونی ریاست تسلیم نہ کرنا ہی مسئلے کی اصل جڑ ہے ، اسرائیل کو ہر صورت صیہونی ریاست تسلیم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں