عدالت نے مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی
بچی کے والدین مہینے میں 2 بار بیٹی سے مل سکتے ہیں، عدالت
عدالت نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کے والد مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ نے کم عمر بچی کی مبینہ اغوا کے مقدمے میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ سُنایا ہے کہ بچی کے والدین مہینے میں 2 بار بیٹی سے مل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کیس؛ ظہیر کے بھائی و اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس، شناختی کارڈ بحال کرنیکا حکم
واضح رہے کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروانے کے بعد اسے دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔