چئیرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کردیا

یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نا اہلی ریفرنس کا جواز نہیں ، رولنگ


ویب ڈیسک October 31, 2022
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا:فوٹو:فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر بطور قومی اسمبلی رکن اور وزیراعظم الزامات تھے۔ان کے 2021 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نا اہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا۔

رولنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی پر وزارت اعظمیٰ کے دوران توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں