اسلام آباد میں ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی گئی
ریڈ زون کا حصہ قرار دیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی۔
فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام اور ففتھ ایونیو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کا حصہ قرار دیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں ریڈ رون کی توسیع کر رہی ہے۔