تاجروں کا احتجاج قومی شاہراہ پر ٹریفک جام گاڑیوں کی طویل قطاریں
قومی شاہراہ پر ڈاکو راج، قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں کو تنگ کرتے ہیں، مسائل حل کیے جائیں، تاجر رہنماؤں کا مطالبہ
تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے لک پاس کے قریب کوئٹہ کراچی اور تفتان قومی شاہراہ بلاک کردی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
لوٹ مار کی وارداتوں کے ردعمل میں انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے مکمل پہہ جام ہڑتال کے دوران تاجروں نے الزام عائد کیا کہ قومی شاہراہ پر ڈاکو راج ہے۔ گاڑیوں کو لوٹاجارہا ہے جب کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے شریف شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے ڈکیتی کی وارداتوں کے روکنے کے ساتھ ساتھ تاجروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں اور انہیں درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جائے۔
احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کے باعث قومی شاہراہ پر طویل ٹریفک جام رہا جس میں پھنسی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔