ہیلوین پارٹی میں بشریٰ بی بی کا روپ دھارنے پرعوام اریبہ حبیب پر برس پڑے

برقعہ اسلامی روایات کا حصہ ہے اسے یہودیوں کے حرام تہوار میں استعمال کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، سوشل میڈیا صارفین

(فوٹو:اسکرین شاٹ)

پاکستان شوبز انڈسٹری میں معروف فنکاروں کی جانب سے منائی جانے والی ہیلوین پارٹی کے دوران اداکارہ اریبہ حبیب اور پاکستانی آرٹسٹ یاور اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا روپ دھار لیا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ان تصاویر فنکاروں کو مختلف خوفزدہ کردینے والے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ اریبہ حبیب اور یاور اقبال نے بشریٰ بی بی کا روپ اپنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک پردہ دار خاتون اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ ہیں اس طرح کی بے ہودہ پارٹی میں بشریٰ بی بی کا روپ دھارنا اور اسلامی روایات سے جڑے برقعے اور حجاب کا استعمال کرنا مذہبی روایات اور جذبات کو مجروح کرنا ہے۔
Load Next Story