چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے عدالتوں میں سیکیورٹی کیلئے حکومت سے جواب طلب کرلیا

پنجاب پولیس اور حکومت عدالتوں میں سیکیورٹی کے اہم معاملے پر سنجیدگی نہیں دکھا رہی، صدر لاہورہائیکورٹ بار


Numainda Express March 26, 2014
درخواستوں پر مزید سماعت 3 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ فوٹو : فائل

چيف جسٹس لاہور ہائی كورٹ نے عدالتوں ميں فول پروف سكيورٹی فراہم كرنے كے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتوں میں ناقص سیکیورٹی سے متعلق دائر مختلف درخواست کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ صوبے میں عدالتوں کی سیکیورٹی سے متلعق پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سے بھی جواب طلب کرلیا ہے، لاہورہائی کورٹ بار کے صدر شفقت چوہان نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کی تمام ضلعی وکلا تنظیموں کے عہدیداران سیکیورٹی کے معاملے پر حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں مگر پنجاب پولیس اور حکومت عدالتوں میں سیکیورٹی کے اہم معاملے پر سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔ انہوں نے عدالت کو بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکیورٹی کے معاملے پر اپنی تجاویز کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عدالت ميں کسی دہشت گردکے گھس آنے پر اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی نظام نہیں ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کی استدعا پر چیف جسٹس نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مجوزہ سیکیورٹی پلان طلب کرلیا ، درخواستوں پر مزید سماعت 3 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں