اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے ٹیٹو ہٹانے کی ایک وڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں


ویب ڈیسک October 31, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج نے اداکارہ کا موقف شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیریئر کی خاطر ان سے دور ہیں۔



انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔

صحیفہ جبار اپنے شوہر کے لیے دعا گو ہیں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں