ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے انصاف ٹرسٹ کو بوگس ثابت کرنے میں ناکام رہی فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما حامد زمان نے انصاف ٹرسٹ بنانے کےلیے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، تحریری فیصلہ


کورٹ رپورٹر October 31, 2022
فوٹو: فائل

بنکنگ جرائم کورٹ لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے ایسے کوئی شواہد اکٹھے میں کرنے میں ناکام رہا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ سے ہونے والی فنڈنگ کو سیاسی مہم کےلیے استعمال کیا گیا ہو۔

بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے انصاف ٹرسٹ کے نام پر بوگس ٹرسٹ بنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق انصاف کے ٹرسٹ کے نام پر بیرون ممالک سے فنڈنگ کےلیے 3 اکاؤنٹس کھولے گئے، ایف آئی اے نے کوئی مصدقہ اور مضبوط ثبوت نہیں دیا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ ایک بوگس ٹرسٹ ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف ٹرسٹ میں بیرون ممالک سے ہونے والی ترسیلات پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے زمرے میں نہیں آتیں۔ فیصلہ کے مطابق حامد زمان نے انصاف ٹرسٹ بنانے کےلیے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

فیصلہ میں بتایا گیا پراسیکیوشن نے ایسا کوئی شواہد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ سے آنے والی فنڈنگ کا غلط استعمال ہوا۔ عدالت درخواست گزار کو 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔