حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک October 31, 2022
—فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔ واضع رہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہے، جس پر حکومت 32.42 روپے پیٹرولیم لیوی حاصل کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت 235.30 روپے ہے جس پر پیٹرولیم لیوی 12.58 روپے ہے مٹی کے تیل کی قیمت 191.83 روپے ہے جس پر پیٹرولیم لیوی 15 روپے لگی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 186.50 روپے کی سطح پر ہے اور پیٹرول لیوی 10 روپے حاصل کی جا رہی ہے۔

ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ تین ماہ سے پھنسی ہوئی ایل سی میں رعایت دینے اور یکم نومبر سے ایک لاکھ ڈالر مالیت تک کی ایل سیز کلیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے 50 ہزار ڈالر تک ایل سی کو کلیئر کرنے کی اجازت دی تھی، اس فیصلے سے اب مزید 1350 ایل سیز فوری کلیئر ہوجائیں گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے 4350 ایل سیز کلیئر کراچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد ایل سی رکی ہوئی تھیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |