عمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90  روز کردیا گیا

عمرہ ویزہ پر آنے والے سعودی عرب کے دیگر شہروں میں جا سکیں گے، حکام


ویب ڈیسک November 01, 2022
عمرہ ویزہ پر90 روز سے زائد قیام غیر قانونی ہوگا، سعودی حکام:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90 روز کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آنے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت کسی بھی دوسرے شہر کا سفر کرسکیں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمرہ ویزے کا انتہائی دورانیہ 30 روز سے بڑھا کر 90 روز کردیا گیا ہے۔ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر سزا دی جائے گی۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے سے آنے والے عمرہ زائرین داخلہ ویزہ فیس ادا کر کے سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں